سابق جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک فیصل آباد قاری عالم شیرانتقال کر گئے

Published on June 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

نماز جنازہ چار جون بروز منگل صبح چھ بجے تھانہ بٹالہ کالونی پہاڑی والی گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی
فیصل آباد (حافظ زاہد محمودسے)سابق جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک فیصل آباداورجامع مسجد خضر ا کے امام قاری عالم شیر رضائے الہی سے انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق راجہ چوک پیپلز کالونی نمبردو میں واقع جامع مسجد خضراکے امام و سابق جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک فیصل آبادقاری عالم شیرآج رضائے الہی سے انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ کل مورخہ چار جون بروز منگل صبح چھ بجے تھانہ بٹالہ کالونی پہاڑی والی گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی واضح رہے مرحوم کچھ عرصہ سے ہیپاٹائٹس اور جگر کے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے مرحوم بہت ملنساراور شریف النفس درویش انسان تھے رب کائنات ماہ صیام کے صدقہ سے ان کے درجات بلند فرمائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes