وزیر اعظم محمد نوازشریف ملک کے جمہوری طور پر منتخب شدہ وزیر اعظم ہیں؛محمد عثمان خاں

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

سیالکوٹ (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر محمد عثمان خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف ملک کے جمہوری طور پر منتخب شدہ وزیر اعظم ہیں اور ان سے استعفیٰ طلب کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر گالی گلوچ اور دنگے فساد کو فروغ دینے والے شرپسند عناصر 2014سے وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی حکومت کو غیر آئینی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں اور اب عوام ان کا حقیقی اور مکروہ چہرہ پہنچان چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے پہلے الیکشن میں دھاندلی کاشور مچاکر اسلام آباد میں دھرنے کا فلاپ شدہ ڈرامہ چلاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کے ساتھ ساتھ عدالیہ نے بھی ان کے موقف کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو من وعن تسلیم کرنے کے وعدے کرنے والے ایک بار پھر عدالت عظمیٰ کو متنازع بناکر سیاسی فائدہ اٹھانے کی سعی لاحاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہر مشکل مرحلے کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے سرخرو ہوئے ہیں اور آئندہ بھی سرخرو ہوں گے جبکہ ان کے مخالفین حسد کے مارے جلنے کڑھنے اور ان کے خلاف زہر افشانی کرنے کے سوا کچھ نہیں کرسکیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes