مصطفی آباد/للیانی ،دو افراد سے 100لیٹر دیسی 2لیٹر ولایتی شراب بر آمد

Published on February 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 693)      No Comments

\"4\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)منشیات فروش 1100گرام چرس پھینک کر فرار، دو افراد سے 100لیٹر دیسی 2لیٹر ولایتی شراب بر آمد ، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جو 1100گرام چرس پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے فرار کروانے والے بابر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، محلہ ملکاں والا سے بھولا بوس سے 50لیٹر شراب دیسی و دو لیٹر ولایتی شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ نوید سے بھی 50لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چھٹیانوالہ سے شاہد نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 430گرام ہیروین ، لیل کے رہائشی ناظم سے210گرام چرس جبکہ عباس، محمد اعجاز، طارق محمود، اکرم و پتنگ فروخت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سیکٹروں پتنگ بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ممکن نہیں، عوام جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے میرے موبائل نمبر03047714016پر رابطہ کریں،جرائم پیشہ افراد کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes