سابقہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، چودھری شجاعت حسین

Published on June 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

گجرات: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کامیاب کروانے کیلئے کوشش کرر ہے ہیں۔ ماضی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اشتہار دینا چاہیے وہ بھگوڑے ہو چکے ہیں۔گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پوری قوم کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، ہمیں عید پر پاک فوج کے شہدا کو نہیں بھولنا، انہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا جس کے باعث حالات خراب ہیں، ہم وزیراعظم عمران خان کو کامیاب کروانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مہنگائی اور دیگر مسائل پر مزدور یا عوام کوئی جلوس نکالیں گے تو اپوزیشن اس کو کیش کروائے گی۔ اپوزیشن کے اپنے پاس کچھ نہیں ہے۔ فوج کی جانب سے بجٹ کم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes