مصطفی آباد میں نیم حکیم کی سٹی رائٹ ادویات سے درجنوں افراد متاثر

Published on March 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

medicine
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مصطفی آباد میں نیم حکیم کی سٹی رائٹ ادویات سے درجنوں افراد متاثر، ڈی سی او قصور کی طرف سے حکیم محمد ارشد صادق آباد والے کے خلاف سخت کاروائی کا حکم، مذکورہ حکیم عرصہ داراز سے سٹی رائٹ ادویات سے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، تفصیلات کے مطابق دفتوہ روڈ محلہ باغیچی میں عرصہ داراز سے نیم حکیم محمد ارشد صادق آباد والا ہر پیر کو سینکڑوں مریضوں کوسٹی رائٹ انگریزی ادویات پیس کر ہر مریض کوایک ہی طرز کی پڑیاں اور دم کرتا ہے، مذکورہ حکیم کی سٹی رائٹ پڑیاں کھانے سے غلام نبی، لیاقت جٹ، خالد حسن، خورشید بی بی، سمیرا بی بی ودیگرمریض زندگی و موت کی کشمش میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ذرائے سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ حکیم ہر پیر کو 7سو سے 1ہزار تک مریضوں کوبغیر چیک کئے ہر مرض کیلئے ایک ہی طرز کی سٹی رائٹ ادویات اور دم کرتا ہے ۔ سادہ لوح دیہاتیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکیم نے غنڈے بھرتی کر رہے ہیں جبکہ اسے چند مفاد پرست مقامی افراد کی بھی پشت پناہی بھی حاصل ہے، ڈی سی او قصور نے متاثرہ افراد کی طرف سے دی گئی درخواست پر ای ڈی او ہیلتھ کو فوری سخت کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题