نوشہروفیروز،میاں بیوی نے گھریلو تنازع پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

Published on June 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)مورو کے قریب گاؤں دھیرن کے مقام پر کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے گھریلو تنازع پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی جس کی اطلاع حد پولیس درس کو دی گئی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر مورو ہاسپیٹل پہچائیں جہاں پر خودکشی کرنے والے بابو کولہی کے بھائی ویرجی کولہی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اور بھابی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کا آپس میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر عورت تاری کولہی نے رات کو پھندا ڈال کر خودکشی کی بعدازاں صبح کو بابو کولہی نے خوفزدہ ہرکر خودکشی کرلی جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق علاقہ میں افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ جوڑے غربت اور معاشی تنگدستی کی وجہ سے خودکشی کی ہے مورو ہاپیسٹل میں ڈاکٹروں نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی جو گاؤں میرواھ گورچانی لیکر روانا ہوگئے جبکہ ایسی رپورٹ درس تھانہ پر درج کر دی گئی ہے.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes