چیئر مین سینٹ کیلئےحاصل بزنجو متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار نامزد

Published on July 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینٹ کیلئے نامزدکردیاہے،رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم درانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کیا ہے،تمام اپوزیشن جماعتوں کے چیئرمین سینٹ کیلئے حاصل بزنجو کو ووٹ ڈالیں گے اور دیگر جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فرحت اللہ بابر،ہاشم بابر،طاہربزنجو،شفیق پسروری ،نیئربخاری،اکرم درانی،شاہدخاقان عباسی، احسن اقبال شریک ہوئے،اکرم درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حاصل بزنجوکوچیئرمین سینیٹ کےلئے نامزدکیاہے، سب اپوزیشن جماعتیں حاصل بزنجوکوووٹ دیں گی،ان کا کہناتھا کہ حاصل بزنجوکانام اتفاق رائے سے تجویزکیاگیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes