خیبرپختونخواکا بجٹ تیار،17 جون کو پیش کیا جائے گا

Published on June 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبرپختونخواحکومت نے 7 سوارب سے زائدکابجٹ تیارکرلیا،خیبرپختونخواکابجٹ 17 جون کوپیش کیاجائےگا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے 7 سوارب سے زائدکابجٹ تیارکرلیا،خیبرپختونخواکابجٹ 17 جون کوپیش کیا جائےگا،بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ کل آمدن کاتخمینہ 657ارب 25 کروڑروپے لگایا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں جاری اخراجات کاتخمینہ 475ارب 25 کروڑروپے لگایاگیاہے،بجٹ میں سابق فاٹااضلاع کے جاری اخراجات کیلئے 65 ارب رکھنے کے تجویزدی گئی ہے جبکہ سابق فاٹامیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 36 ارب روپے کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔بجٹ میں صوبائی محاصل کاہدف 55 ارب روپے رکھنے کے تجویزہے اوربجٹ میں ٹیکسزکی شرح کم کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے اس کے علاوہ سابق فاٹااضلاع میں میگاپروجیکٹ شروع کرنے کی بھی تجویزدی گئی ہے ،بجٹ میں سابق فاٹااضلاع میں یونیورسٹی،میڈیکل کالج اورکالجز تعمیرکرنے کی تجویز بھی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy