حکومتی دعوے سچ نہ ہو سکے، کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری، بجلی گھنٹوں غائب

Published on July 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں بجلی بندش سے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی، شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا، ایم کیو ایم نے مسائل کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیا۔تفصیل کے مطابق کے الیکٹرک نے شہریوں کو ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کی سولی پر لٹکا دیا ہے۔ شہر میں طویل بجلی کی بندش سے مختلف علاقوں میں پانی نایاب ہو چکا ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی سے گھریلو امور اور شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 15 گھنٹوں تک پہنچ چکی ہے۔لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کا تعطل 3 سے 6 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ شاہراہ نور جہاں سمیت اطراف کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جبکہ اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ اور گڈاپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes