کوئٹہ میں 2 چینی باشندوں کی ہلاکت، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

Published on October 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments


اسلام آباد( یواین پی)بلوچستان میں جون 2017ء میں ہلاک ہونے والے 2 غیرملکی باشندوں کی شناخت ہو گئی، دونوں باشندے چینی ہیں، ڈی این اے رپورٹ آنے پر دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہیں، چینی شہریوں کو کوئٹہ سے اغواء کیا گیا تھا، وحشیانہ دہشتگردی پر حکومت پاکستان غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ پاکستان عالمی امن اور سلامتی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy