قانون سب کیلئے برابر ہوتا تو جعلی اعظم حساب دینے کیلئے کٹہرے میں ہوتا؛ مریم نواز

Published on June 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments


لاہور: (یواین پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدارنہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیئے آج کٹہرے میں ہوتا۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا ۔ایک اور ٹویٹ پر ان کا کہنا تھا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب، کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی اعظم، اسکے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون۔ انکے لئے کوئی قانون ہے؟۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes