عمران خان کے قریبی دوست، کالم نگار اورماہر تعلیم توفیق بٹ کا جدہ میں پی ٹی آئی کی تقریب سے خطاب

Published on June 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

رپورٹ جدہ (زکیر احمد بھٹی)وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اورماہر تعلیم توفیق بٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت کےسرکاری معاملات چلانے کیلئے ایماندادی سے زیادہ اہلیت کی ضرورت ہوتی ہے، وہ جدہ میں پی ٹی آئی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔پروفیسرتوفیق بٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نیک نیتی پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا لیکن بیوروکریسی کے عدم تعاون سے سسٹم کو درست سمت میں چلانے میں مشکلات کا سامناہے. بہت سے لوگ کریمنل سسٹم کے تابع ہیں ۔انہوں نے زور دیکرکہا کہ وزیراعظم کیبنٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف اگر مل کے ملک کے نظام کو صحیح کرنے کیلئے حلفیہ فیصلہ کرلیں تو ملک پہ بڑا احسان ہوگا ۔توفیق بٹ نے کہا کہ جبتک ہر شعبے کے دس دس پندرہ پندرہ کرپٹ افراد کو سخت سزا نہیں دیا جائیگا ملک میں بہتری نہیں آسکتی ۔تقریب سے پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل کے افضل چیمہ، سابقہ سکریٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ ، صدر بزنس فورم چودھری ناصر حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کا اہتمام پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل کے ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی پاکستان تحریک انصاف حاجی محمد افضل چیمہ کی جانب سے کی گئی ۔اختتام پر سابقہ سکریٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ نے سابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ زوالقرنین علی خان اور سابقہ صدر سلطان عبدالباسط کو انکی کاوشوں کو سراہا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog