ایرانی حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب ہی نہیں پوری امت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں سعودی خطیبوں کا انتباع

Published on June 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں جمعہ کے تمام خطبات ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی کے حمایت یافتہ حوثیوں کے میزائل حملے کے موضوع پر دیئے 70ہزار سے زیادہ سعودی خطیبوں نے خبردار کیا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب ہی نہیں پوری امت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ حوثی مقامات مقدسہ سمیت سعودی عرب کے اہم مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کر رہے ہیں۔ شہریوں یا انکی تنصیبات کو ہدف بنانا کسی بھی طرح درست نہیں۔ اسلامی شریعت بھی اسے روکتی ہے اور بین الاقوامی قوانین و روایات بھی شہریوں اور ان کی تنصیبات پر حملوں کی اجازت نہیں دیتے۔ خطیبوں نے توجہ دلائی کہ حوثی اور انکے حمایت یافتہ سرکشی کی انتہا کرچکے ہیں۔ انہوں نے ابہا ایئرپورٹ پر حملہ کرکے تمام بین الاقوامی قوانین اور روایات کو پیروں تلے روند دیا ہے۔ خطیبوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں فتنہ انگیزی ، تخریب کاری اور حرمتوں کی پامالی کے سوا کچھ نہیں جانتی۔انہوں نے کہا کہ سعودی قائدین پوری امت کی سلامتی ، خوشحالی اور سربلندی کو اپنا شیوہ بنائے ہوئے ہیں۔
سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے تمام خطیبوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعہ کا خطبہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خطرات کے موضوع پر دیں۔ پوری امت کو ان کے خطرات سے آگاہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme