مودی نے بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست تسلیم کر لی

Published on November 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

13
 نئی دہلی(یو این پی) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست بہار کی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست تسلیم کر لی۔ اتوار کے روز انھوں نے بہار کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی مخالف اتحاد کے سربراہ نتیش کمار کو فون کر کے انھیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ الیکشن کمیشن کے اب تک کے نتائج کے مطابق مودی کی ہندو انتہا پرست جماعت اسمبلی کی 243 نشستوں میں سے صرف 52 میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ نتیش کمار کا اتحاد 158 نشستوں پر بھاری اکثریت سے جیت رہا ہے۔ مودی سرکار کو نہ پاکستان کی مخالفت کام آئی، نہ گائے کے گوشت کا منجن بِکا۔ بہار نے مودی کو آئینہ دکھا دیا، مودی سرکار کے حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان اور مسلم مخالف اقدامات، بیانات اور دعوے، دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بھارتی جنتا، نے بی جے پی کے تخت کا تختہ کر دیا۔ فیصلہ سنا دیا کہ بھارت میں عوام کو ایک دوسرے سے نہیں بھڑایا جاسکتا ہے، مسلم مخالف فیکٹر انتہا پسند بے جے پی اور مودی کے کام نہ آیا اور ریاست بہار میں جنتا دل اتحاد نے میدان مار لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes