قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹرالر کو ٹکر راجن پور کا رہائشی ڈرائیور جانبحق

Published on June 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی سڑک کنارے ٹرالر کو ٹکر راجن پور کا رہائشی ڈرائیور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر بنو ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر کو پیچھے سے زور دار ٹکر کے نتیجے میں ٹکر مارنے والے ٹرالر کا ڈرائیور غلام حیدر ولد رسول بخش شدید زخمی ہوگیا جسے مورو پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال لیجارہی تھی کہ زخمی ڈرائیور غلام حیدر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کرگیا مورو پولیس نے دونوں ٹرالروں کو اور دوسرے ٹرالر کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ جانبحق ہونے والے ڈرائیور کے ورثہ کو اطلاع کرکے نعش کو اسپتال کے سرد خانے میں رکھوادیا ہے جبکہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes