چائے کی درآمدات میں مالی سال 2022-23کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.20 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

Published on July 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)چائے کی درآمد میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.20فیصد کمی ہوئی۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق مالی سال 22-2021کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوران چائے کی درآمدات کی مالیت کم ہوکر 556.043 ملین ڈالر رہی، مالی سال 22-2021کے دوران اس کی درآمدی مالیت626.195ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 22-2021کے مقابلے میں 23-2022 کے دوران چائے کی قومی درآمد میں بلحاظ مالیت70.152 ملین ڈالر یعنی 11فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب بلحاظ وزن چائے کی درآمدات 8.78 فیصد کی کمی سے دو لاکھ53 ہزار748میٹرک ٹن کے مقابلے میں دو لاکھ 31ہزار449میٹرک رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme