قومی ٹیم کی شکست نے فیصل صالح حیات اور انکے ساتھیوں کے بلند وبانگ دعوﺅں کی قلعی کھول دی ملک عامر ڈوگر

Published on June 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

سولہ سال سے پاکستان کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائیڈ میں تسلسل کے ساتھ شکست سے دوچار ہوتی آ رہی ہے نوید حیدر
لاہور(یواین پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدور ملک عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہے گذشتہ 16سال سے پاکستان کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائیڈ میں تسلسل کے ساتھ شکست سے دوچار ہوتی آ رہی ہے جس سے فیصل صالح حیات کے گروپ کی کارکردگی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے میچ سے قبل سابق صدر فیڈریشن کو پیشکش کی کہ دونوں جانب سے چار رکنی کمیٹی بنا کر میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر کے اپنے من پسند پاکستانی نڑاد کھلاڑیوں کو یورپ،کینڈا،انگلینڈ،ہانگ کانگ اور ڈنمارک وغیرہ سے بلا کر قومی ٹیم کا حصہ بنا دیا مہمان کھلاڑی متعلقہ ممالک میں لوکل کلبوں میں ہفتہ وار لیگ میچز کھیلتے ہیں انہیں کسی طرح بھی پروفیشنل کھلاڑی قرار نہیں دیا جا سکتا ہفتہ وار میچ میں حصہ لینے کے باعث ا±نکی فزیکل فٹنس انٹر نیشنل معیار کی نہیں ہوتی لیکن ان کھلاڑیوں کو بغیر کسی ٹرائیلز اور فٹنس کے قومی ٹیم میں براہ راست شامل کر کے ملک کےقومی کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہماری مشترکہ ٹیم کی فراخد لا نہ پیشکش کورد کرنے کے ساتھ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی پاکستان سے بحرین منتقل کر دیا گیا پاکستان فٹ بال کی بہتری اور ترقی کے دعوے کرنے والے فیصل صالح حیات نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ کے ہوم میچ کو پاکستان سے قطر منتقل کرا کے قومی فٹ بالرز اور فٹ بال کھیل کے خلاف سازش کی جس کے نتائج سب کے سامنے آ گئے جبکہ ٹیم کی تیاری پر ایک خطیر رقم خرچ کی گئی نائب صدور پی ایف ایف کے مشترکہ اعلامیہ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،آئی پی سی،کھیلوں کی وفاتی وزیر محترمہ فہمیدہ مرزا سے پر زور اپیل کی ہے کہ پاکستان کی عزت و وقار کو داﺅ پر لگانے والے سازشی عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے سردار نوید حیدر نے کہا کہ کرنل(ر) احمد یار لودھی،فہد خان،شاہد کھوکھر،شہزاد انور اور محمد حبیب پر مشتمل مخصوص گروپ پاکستان کی فٹ بال کو ان نہج پر پہنچانے میں ملوث ہیں پی ایف ایف کے نائب صدور نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ایف ایف کے اکاﺅنٹ کو منتخب باڈی کے حوالے کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا جس کے اکاﺅنٹ میں اس وقت 35سے40کروڑ روپے تھے جس میں سے صرف 17کروڑ روپے پی ایف ایف کی نومنتخب باڈی کو دئیے گئے جو جھنگ گول پروجیکٹ کی رقم ہے بقیہ رقم کا کوئی حساب نہیں کہ وہ کس مد میں خرچ کی گئی پاکستان کا ہر فٹ بالر اس کا حساب مانگ رہا ہے پہلے ان پیسوں کا حساب دیا جائے بعدازاں گذشتہ 15سال کے مالی معاملات کا حساب بھی لیا جائیگا سردار نوید حیدر نے فیصل صالح حیات کو مذکورہ معاملات پر انہیں چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینل یا کسی بھی فورم پر جب چاہیں ان سے مناظرہ کر لیں تا کہ فٹ بال لورز کو اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes