کامران کامی کو کینسر کے آ ہنی پنجوں سے نکالنے کیلئے وزارت ثقافت مدد کرے سنگر مناحل فریدی

Published on June 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

باوقار صلاحیتوں کے مالک کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ شوبز سے منسلک افراد کوبھی انکی مدد کرناچایئے
لاہور(یواین پی) جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا معروف سنگر کامران کامی وزارت ثقافت حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے تعاون کا منتظر ہے انہیں کینسر جیسے مرض نے اپنے آ ہنی پنجوں میں جکڑ رکھا ہے رب کائنات سے دعاگو ہوں کہ انہیں شفا ئے کلی نصیب ہو ان خیالات کا اظہار سنگر مناحل فریدی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ کامران کامی جیسے مخلص اور باوقار صلاحیتوں کے مالک کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ شوبز سے منسلک افراد کو بھی چاہئے کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے نشیب وفراز زندگی کے حصے ہوا کرتے ہیں اگرآج وہ ہماری مدد کے منتظر ہیں توہو سکتا ہے کل ہم بھی کسی مخیر کی طرف دیکھ رہے ہوں اللہ برے وقت سے سب کو محفوظ رکھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog