فیاض الحسن چوہان کی چھٹی، شہباز گل پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

Published on October 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمانی سے ہٹادیا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان کی جگہ پنجاب حکومت کی ترجمانی کیلئے شہباز گل کو نامزد کردیا گیا ہے۔عمران خان صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی کاردکردگی سے مطمئن نہیں تھے جس کی بنا پر ان کی جگہ حکومت پنجاب کی میڈیا پر ترجمانی کا فریضہ شہباز گل کو دے دیا گیا ہے ۔ شہباز گل کی بطور ترجمان وزیر اعلی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی تبدیلی صوبائی وزیر اطلاعات کے متنازعہ بیانات کے باعث کی ہے۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔شہباز گل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy