برطانیہ کا پاکستان کیساتھ برآمدات کا حجم بڑھانے کا اعلان

Published on June 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

لندن: (یواین پی) برطانیہ نے پاکستان کیساتھ برآمدات کا حجم 400 ملین سے بڑھا کرایک بلین ڈالرز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ سے ملاقات کی ہے جس میں ملاقات میں دو طرفہ تجارت، بین الاقوامی امور پر تعاون، علاقائی کشیدگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور غربت کے خاتمے کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم 400 ملین ڈالر سے بڑھا کرایک بلین کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے پلواما واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کم کروانے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے برطانیہ کے مثبت کردار کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme