جنوبی وزیر ستان میں تباہ شدہ گھروں کے سروے کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوگیا

Published on May 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

پشاور(یو این پی)جنوبی وزیر ستان میں تباہ شدہ گھروں کے سروے کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوگیا،یہ سروے ایجنسی کی تحصیلوں لدھا، مکین، سروکئی اور سراروغا کے پینسٹھ دیہات میں کیا جارہا ہے۔جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں تبا ہ شدہ گھروں کے سروے کا چوتھا مرحلہ پیر کو شروع ہوا۔ سروے مکمل ہونے کے بعد مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو چار لاکھ روپے اور جن گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے ان کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے زر تلافی دی جائے گی۔ان گھروں کو علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کے باعث نقصان پہنچا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog