چودھری نثار اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں اور ہمارے چار مطالبات پر توجہ دیں،بلاول بھٹو

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

3
کراچی (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چودھری نثار اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں ، میں وہ نہیں جو سر پر مصنوعی بال پہنتا ہے ۔ ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کو تو اپنے ہی دوستوں نے چوری نثار کا خطاب دیا ہوا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے چودھری نثار پر جوابی وار کرتے ہوئے ایک بار پھر’’ گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سچ کہتے ہیں وہ وہ نہیں جو سر پر مصنوعی بال پہنتا ہے ۔ انفریئر منسٹر اپنے تصوراتی خیالات اپنے پاس رکھیں اور پیپلز پارٹی کی چار ڈیمانڈز پر توجہ دیں ورنہ ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ گونجے گا ۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بھی سخت ردعمل میں کہا کہ چودھری نثار نے پاکستان میں برہمن راج لاگو کر رکھا ہے ، ایک ہی ملک میں دو قانون صرف برہمن راج میں ہی ہو سکتے ہیں ۔ ترجمان بلاول ہاس نے کہا کہ چودھری نثار کو تو اپنے ہی دوستوں نے چوری نثار کا خطاب دیا ہوا ہے ۔ چودھری نثار کو اپنے اور اپنے دادا کے اثاثہ جات میں فرق دکھانا چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری پر بولنے سے پہلے چودھری نثار اپنے خاندان اور باہر چھپائے ہوئے اربوں روپے واپس لائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题