شریف خاندان سے بلاول بھٹو محتاط رہیں، اعتزاز احسن کا مشورہ

Published on June 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

لاہور(یواین پی)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بلاول بھٹو کو شریف خاندان سے معاملات طے کرتے ہوئے احتیاط کا مشورہ دے دیا۔انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کو پنڈی والوں نے رعایت دی تو یہ ان کے ساتھ ہی جائیں گے، کیا معلوم کب کوئی سیٹی بجائے اور شریف خاندان خاموش ہوجائے۔نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو میں اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریف خاندان سے محتاط رہیں۔ بلاول کو احتیاط کا مشورہ دیتاہوں لیکن پارٹی میں اور بھی بڑے سیانے ہیں، اعتزازاحسن نے کہا کہ پہلے بھی مریم نواز خلائی مخلوق کے شور کے بعد ایک دم خاموش ہوگئی تھیں، میاں صاحب جیل نہیں کاٹ سکتے لیکن زرداری صاحب کاٹ لیتے ہیں۔اعتزاز احسن نے انکشاف کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ڈیل سے 3روز قبل کلثوم نواز نے مجھے جنگ تیز کرنے کو کہا لیکن دوسری طرف شریف خاندان باہر جانے کی تیاریاں کررہا تھا جس سے لاعلم تھا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوازشریف مایوس ہیں کیوںکہ اب باہر سے سفارش نہیں آنی، اس لیے لوکل دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز علیحدہ ہیں اور ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔اعتزاز احسن نے نکتہ اٹھایا کہ شہبازشریف چیئرنگ کراس میں رہے لیکن بھائی کیلئے ائیرپورٹ نہ گئے۔ انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کا کمال ہے کہ اس کے اثاثوں کا 98 فیصد ٹی ٹیز کا ہے،اب وہ کاروبار بتانا ہوگا جس سے برطانیہ سے شریفوں کو رقم آئی۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے کئی مرتبہ میثاق جمہوریت کو توڑا اور سازشیں کیں، میمو گیٹ پر ہمیں غدار کرانے کیلئے کورٹ گئے اور گیلانی صاحب کو نااہل کرایا۔انھوں نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے فوج سے تصادم کیلئے آصف زرداری سے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دلوایا اور بیان کے بعد میاں صاحب نے زرداری صاحب سے ملاقات منسوخ کردی۔اعتزاز احسن نے مزید بتایا کہ زرداری صاحب نے بطور صدر ان کی پنجاب حکومت نہیں گرائی، اپوزیشن میں ہم کہتے رہے کہ مزاحمتی تحریک چلائیں تو زرداری صاحب نے منع کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题