شدید گرمی میں دن بھر کی محنت کے باوجود مال فروخت نہ ہونے پر دلبرداشتہ شخص کا انتہائی اقدام

Published on May 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

 

رحیم یار خان(یواین پی) ہائے رے غربت، شدید گرمی میں دن بھر کی محنت کے باوجود مال فروخت نہ ہونے پر دلبرداشتہ شخص نے ٹماٹروں سے بھری ریڑھی نہر برد کردی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے نوجوان نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹماٹر فروخت نہ ہونے پر غصے سے سارا مال نہر برد کردیا۔ نوجوان نے سارا دن کی محنت کی بعد بھی ٹماٹر فروخت نہ ہونے پر نہر میں پھینک کر اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ4گھنٹوں سے سبزی منڈی میںآوازیں لگا ہوں لیکن کسی نے ٹماٹرنہیں خریدے مایوس ہو کر نہر میں پھینک دیئے۔ نوجوان نے مزید کہا کہ اتنی محنت کے باجود بھی اپنا اور بچوں کا پیٹ نہ پال سکتا۔مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی چودہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،رواں ماہ مہنگائی بڑھ کر گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی۔اپریل کی نسبت مئی میں مہنگائی میں ایک فیصد اضافہ ہوا جبکہ اپریل سے مئی کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 8.62 فیصد رہی،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے، اپریل میں اوسط شرح 8.62 فیصد رہی،مارچ2020 کے بعد پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کردی،فروری 2020 کے بعد گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ مارچ2020 کے بعد پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 67.70 فیصد،سبزیاں 29.55 فیصد،پھل 22.32 فیصد، کوکنگ آئل 2.99 فیصد اور گوشت 1.64 فیصد مہنگا ہوا۔مہنگائی میں اس قدر اضافے کی وجہ سے عام آدمی کے لئے کھانے کی اشیا خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ کھانے پینے کے کاروبار اور سبزی فروشی سے وابستہ افراد بھی مشکل سے دوچار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题