آئی سی سی نے باؤلرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی لگا دی

Published on June 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

لاہور: (یواین پی) انٹرنیشنل کورکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیا جس کے بعد ٹیسٹ میچز میں دوران میچ ٹیمیں کووِڈ ری پلیسمنٹ پلیئر حاصل کرسکیں گی۔آئی سی سی کے مطابق کووڈ ری پلیسمنٹ ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہوگا۔باؤلرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی ہوگی اور ابتداء میں امپائرز کھلاڑی کو ایڈجسٹ ہونے میں مدد کیلئے نرمی کا مظاہرہ کریں گے تاہم بعد کے میچز میں اگر گیند پر تھوک لگایا تو وارننگ جاری ہوگی، دوسری وارننگ کے بعد 5 رنز پنلٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme