عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا جائیں گے

Published on June 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا جائیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان 20 سے 24 جولائی تک امریکا میں رہیں گے، وزیراعظم عمران خان دورۂ امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے بعد وہاں موجود اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہاں پاکستانی اور بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا پاکستان کے 22 کروڑ وام کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 75 ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں۔ دنیا سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کروانا اس ملک کا سب سے بڑا مقدمہ ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا ہماری قربانیوں کا اعتراف نہیں کر رہی۔ وزیراعظم امریکی دورے میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خطے کی بدلتی صورتحال پر بات کریں گے کیونکہ پاکستان اس خطے کا سب سے اہم ملک ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات بہتر ہوں گے۔معاون خصوصی نعیم الحق نے بتایا کہ امریکا نے وزیراعظم عمران خان کو باضابطہ دورے کی دعوت دے دی ہے، عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی اہم ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کے بعد امریکا کیساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا جبکہ افغان امن عمل میں مزید تیزی آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy