موٹر وے پولیس اور شوگر ملز انتظامیہ کے اشتراک سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے روڈ سیفٹی سیمینار

Published on December 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز) موٹر وے پولیس اور شوگر ملز انتظامیہ کے اشتراک سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ڈی ایس پی موٹروے سائرہ طارق جی ایم شوگر مل جاوید اقبال کاہلوں سمیت ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کی بھرپور شرکت ،آءجی موٹروے پولیس انعام غنی کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات پر سموگ اور دھند کے پیش نظر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے شوگر مل انتظامیہ اور موٹروے پولیس کے مشترکہ اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گنا لوڈ کر کے لانے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز موٹر وے پولیس افسران اور ملز انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے پولیس میڈم سائرہ طارق نے کہا کہ گنا کرشنگ کے سیزن میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر زیادہ گنا لوڈ کرنے سے حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے حادثات سے بچاؤاور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں دھند کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ایم ڈی شوگر مل جاوید اقبال کاہلوں نے موٹروے افسران سے درخواست کی کہ گنا لے کر آنے والے ڈرائیورز کو تھوڑا ریلیف دیا جائے اور ان کے بلاجواز چالان نہ کی? جائیں اور ان ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسینس کے اجراءکے لیے موبائل سروس شروع کی جائے جس پر موٹروے افسران نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواءموٹروے پولیس کے افسران نے ڈرائیورز کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog