پولیس کی بڑی کاروائی خاتون منشیات فروش گرفتار 10کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمد

Published on August 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس کی بڑی کاروائی خاتون منشیات فروش گرفتار 10کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمد منشیات فروش شہزادی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس ایچ او عمران خالد ڈوگر کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائیت پر بدنام منشیات فروش شہزادی کو دوران کارروائی حراست میں لے لیا گیا ملزمہ کے قبضہ سے دس کلو گرام چرس اور تین کلو گرام افیون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش کا دائر کار مکمل ہونیکے بعد ملزمہ کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دلوائیں گے تھانہ ہاؤسنگ کالونی کی حدود میں منشیات فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题