لاہور: جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانیوالا شہری گرفتار

Published on June 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

لاہور: (یواین پی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے بعد جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والے مسافر کو پکڑ لیا، پکڑا جانے والا رہائشی اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی محمد افضل تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ محمد افضل سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog