نواز، زرداری پیسہ واپس کر کے ملک سے باہر چلے جائیں: وزیراعظم

Published on July 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔ این آر او تو ہونا نہیں ہے، پلی بارگین ہو سکتی ہے۔ نوازشریف اور زرداری پیسہ واپس کر دیں ملک سے باہر چلے جائیں۔ شریف خاندان نے این آر او کیلئے دو ممالک کو پیغام بھجوائے۔ دونوں ممالک مجھے اچھی طرح جانتے ہیں وہ ذرا بھی دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ امریکا میں اپنے سفارتخانے میں رہوں گا، قوم کو پیسہ بچاؤں گا۔ میرے خیال میں معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ تین جولائی کو میٹنگ ہے جس کے بعد افراتفری ختم ہو جائے گی۔ ماضی کے تمام حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے دو بیٹوں نے دو ممالک کو میسج بھجوائے، شریف خاندان کے بیٹوں نے مسیج بجھوایا کہ کسی طرح باہر بجھوا دیں۔ دونوں ممالک مجھے اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ کلئیر کرنا چاہتا ہوں کسی کی بھی این آر او کی سفارش نہیں چلے گی۔ عدالتی اصلاحات جاری ہیں، پنجاب پولیس میں مسائل آرہے ہیں۔ وقت بتائے گا کہ مریم نواز کا کیا سیاسی مستقبل ہے۔ مجھ سے رابطے میں بہت لوگ ہیں۔ کسی کوچھانگا مانگا جیسی سہولتیں نہیں دی ہیں۔ ہم چیئرمین سینیٹ کی مکمل سپورٹ کریں گے۔ کرپشن کرنے والوں سے عام قیدیوں جیسا سلوک ہونا چاہئے۔ اپوزیشن نے جو جو باتیں کی ان کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme