رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

Published on July 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لاہور (یواین پی )منشیات کے الزام میں گرفتارہونے والے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا نے کہا ہے رانا ثنا اللہ سے کونسی ایسی چیز برآمد ہوئی ہے جسے گزشتہ دس ماہ سے ڈھونڈا جا رہا ہے ،فیصل آباد میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر توڑ پھوڑ کی ہے ۔لاہور میں اے این ایف کے ریجنل آفس کے سامنے نبیلہ ثنا نے کہا کہ رانا ثنا اللہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا ،میں یہاں ان کی ادویات لے کر آئی ہوں کیونکہ راناثنا اللہ گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار ہیں اور یہ ادویات ان تک پہنچانا ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ،صرف چند منٹ کے لیے ان سے ملنے دیا جائے تاکہ انہیں ادویات پہنچا کر ان کی خیریت دریافت کرلوں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy