حقوقِ سندھ مارچ شروع کررہے ہیں،علی زیدی

Published on February 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

کراچی (یواین پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقوقِ سندھ مارچ شروع کررہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے اس میں شرکت کی درخواست کی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 15 سال سے شہر پر قابض لوگوں نے صرف اپنے بنگلے تعمیر کیے،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 11 ہزار کے قریب اسٹریٹ کرائمز 2 ماہ میں ریکارڈ ہوئے،انہوں نے سندھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور قانون کے نفاذ سمیت کسی چیز پر صوبائی حکومت کا کنٹرول نہیں، سندھ حکومت کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نہیں لگاتی، اندرونِ سندھ کے حالات اور اسپتالوں کی ابتر صورتحال ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog