فیصل آباد: رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھی شیخ ایاز کو رہا کر دیا گیا

Published on July 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) مسلم لیگ کے سٹی صدر شیخ اعجاز کی گرفتاری کا معاملہ، فیصل آباد پولیس سڑکوں پر لے کر گھومتی رہی، پانچ گھنٹے بعد رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ کے سٹی صدر شیخ اعجاز کو پولیس نے پانچ گھنٹے بعد رہا کر دیا ہے۔ شیخ اعجاز نے بتایا کہ انھیں پولیس نے پانچ گھنٹے بعد امین پور انٹرچینج پر اتار دیا تھا۔دوسری جانب انسداد منشیات فورس کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ اے این ایف کی جانب سے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ رانا ثنا اللہ پر ڈرگ ڈیلرز اور کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف درج مقدمہ کی کاپی حاصل کر لی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 21 کلو سے زائد منشیات برآمد کی، برآمد ہونے والے منشیات میں 15 کلو ہیروئن بھی شامل ہے۔مقدمے میں منشیات ایکٹ کی 9 سی، 15، 17 اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی میں منشیات ہے جس کے بعد ان کی گاڑی روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题