ماضی کی حکومت کا فوکس عام آدمی نہیں تھا لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

ملک کو کرپشن فری بنانے، اور دیگر معاشرتی برائیوں سے پاک کر کے ہی دم لیں گے
سیالکوٹ (یواین پی )پاکستان تحرےک انصاف ویمن ونگ سینٹرل پنجاب کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کا فوکس عام آدمی نہیں تھا ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ہم سب درست سمت میں رواں دواں ہیں،ملک کو کرپشن فری بنانے، اور دیگر معاشرتی برائیوں سے پاک کر کے ہی دم لیں گے ،ان شاءاللہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوں گے،پی ٹی آئی کی حکومت آنیوالی نسلوں کو محفوظ بنا کرپاکستان کو روشن خوشحالی اورتعمیر و ترقی کی طرف لے جارہی ہے جس سے پاکستان کا دنیا کے نقشے پر گراف بلند ہوگا اوروزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ سینٹرل پنجاب کی ڈپٹی جنرل سےکرٹری لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے موجودہ حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کے قائدین و کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے۔وزیر اعظم عام آدمی کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور انہیں ذاتی دلچسپی لے کر حل کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکا ہے۔ ان شا ءاللہ پاکستان دنیا کے تر قی یا فتہ ممالک کی صف میں کھڑاہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy