ایل او سی کے نزدیکی چھمب سیکٹر میں دھما کہ، 5 فوجی جوان شہید ، ایک زخمی

Published on July 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments


راولپنڈی (یواین پی ) لائن آف کنٹرول ( ایل او سی )کے نزدیکی چھمب سیکٹر میں دھماکے سے 5 فوجی جوان شہید جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے۔ شہدا ءمیں صوبیدار محمد صادق ، سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب ، سپاہی قاسم،سپاہی شیر زمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ بھارتی سیزفائر معاہدے اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme