سرفراز احمد لندن سے واپس کراچی پہنچ گئے

Published on July 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

کراچی (یواین پی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد اور محمد حسنین لندن سے کراچی پہنچ گئے جبکہ بابر اعظم ،امام الحق ،حسن علی ،آصف علی اور حارث سہیل لاہور پہنچیں گے ۔دوسری جانب عماد وسیم ،شاداب خان ،شاہین آفریدی اور فخر زمان اسلام آباد پہنچیں گے ۔شعیب ملک ،محمد عامر ،وہاب ریاض ،محمد حفیظ اور باولنگ کوچ اظہر محمود لند ن میں ہی قیام کریں گے ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر لندن سے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے جبکہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور زمبابوے اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈن نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes