پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق

Published on April 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پلان آف ایکشن تیار کرتے ہوئے پاک ترک مشترکہ بزنس کونسل بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے کو جون تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔ اس کے تحت دو طرفہ تجارت کے حجم کو 90 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے چار ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy