دھرنوں کی سیاست کرنیوالے قوم کو محرومیوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف

Published on November 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

555
لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رائیونڈ میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے ،ذرائع کے مطابق یورپی دورے سے واپسی کے بعد ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہورہا ہے، دھرنوں کی سیاست کرنیوالے قوم کو محرومیوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں ، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی شہبازشریف نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہورہا ہے اور ملک ترقی کی جانب گامز ن ہے ،ملک ے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چین سے کیے گئے معاہدے سنگ میل ثابت ہونگے ،ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے والی ملک سے مخلص نہیں یہ پاکستان کو محرومیوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme