اسلام امن کا دین ہے اور اسلام ہمیں پیار اور محبت کا درس دیتاہے، ڈاکٹرمحمد منصور الحق شاہد

Published on September 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

\"111\"
بورے والہ (یواین پی) اسلام امن کا دین ہے اور اسلام ہمیں پیار اور محبت کا درس دیتاہے‘ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت چرچ واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائے ‘انہوں نے کہاکہ واقعہ سے نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پورے پاکستانیوں کیلئے سانحہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد منصور الحق شاہدنے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات سے ملک کا وقار خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے‘ انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم مسیحی برادری کیساتھ ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ پوری قوم امن چاہتی ہے ‘ اور مذاکرات ہی سے امن قائم ہوگا‘ انہوں نے کہاکہ اس قسم کے واقعات سے مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘انہوں نے کہاکہ سیاست سے بالاتر ہوکر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے‘

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog