پی سی بی نے ایشیا کپ، ٹی 20- ،کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا،کامران کی واپسی

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

\"88\"
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ٹی 20- عالمی کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اظہر خان نے ممبران سیلم جعفر اور فرخ زمان کے ہمراہ دونوں ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایشیاء کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کے مصباح الحق کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، عمراکمل، عمرگل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد طلحہ، جنید خان، عبدالرحمن، فواد عالم، بلاول بھٹی، انور علی اور سہیل مقصود شامل ہیں اور ٹی 20- عالمی کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل، شعیب مقصود، عمراکمل، شعیب ملک، شاہد آفریدی، بلاول بھٹی، سہیل تنویر، سعید اجمل، ذولفقار بابر، کامران اکمل، عمرگل، محمد طلحہ، جنید خان اور احمد شہزاد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes