محرابپور پریس کلب تعمیرکے ایک نکاتی ایجنڈا پر تمام صحافی گروپس گلے شکوے بھلا کرایک ہوگئے

Published on July 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی) محرابپور پریس کلب تعمیرکے ایک نکاتی ایجنڈا پر تمام صحافی گروپس گلے شکوے بھلا کرایک ہوگئے، ٹاوَن چیئرمین جلد پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان اپنے رہائشی گھروں کے بعد یقینا پریس کلب ہی وہ دوسری جگہ ہوتی ہے جسے صحافی اپنا گھر تصور کرتے ہیں محراب پور میں سینئر صحافیوں کی جانب سے پریس کلب کی تعمیر کیلئے ماضی میں مختلف وقتوں میں کوشش کی گئی موجودہ کچھ سالوں سے بھی پریس کلب کی بلڈنگ کیلئے انتھک جدوجہد کی گئی جس کے بعد ٹاوَن چیئرمین محراب پور فاروق احمد خان لودھی نے پریس کلب محراب پور کی بلڈنگ بنا کردینے کا اعلان کیا جس پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے” پریس کلب کی تعمیر، ایک نکاتی ایجنڈا”کے تحت شہر کے اکثریتی سات صحافتی گروپس آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک ہوگئے اور پریس کلب کی جلد از جلد تعمیر پر متفق ہوگئے” پریس کلب کی تعمیر، ایک نکاتی ایجنڈا” کے تحت مقامی ریسٹورینٹ پر ایک صحافتی گروپس کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا پروگرام کی نظامت کی علم الدین علیم جبکہ میزبانی کے فرائض ملک مشتاق نے انجام دئیے اجلاس میں منور حسین منور، عزیز میمن، قاضی علی محمد، شہزاد مغل، راجہ خان نوناری،ڈاکٹر عامر ندیم طور۔ احمد ندیم مغل،فیاض جوکھیواپنے تمام صحافی ممبران کے ہمراہ شریک ہوئے اجلاس میں پریس کلب کی تعمیر سمیت دیگر مختلف صحافتی مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جسے بغور سنا گیاکہ ٹاوَن چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد جناح چوک پر نشاہدہی کی گئی جگہ پر پریس کلب کی تعمیر کا آغاز کروادیں گے اسکے لئے صحافی دوست مشورہ کرکے پیمائش کے مطابق بلڈنگ کا نقشہ بنوادیں تاکہ مزید اس پر پیپر ورک کیا جاسکے اجلاس میں اتفاق رائے ہونے کے بعد پریس کلب بلڈنگ سمیت صحافیوں کیساتھ ناجائزیوں کی روک تھام کیلئے ہرگروپ سے ایک مندوب لیکر سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی اجلاس میں سیپکو حکام کی جانب سے مختلف صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارکر ناجائزڈیڈیکشن چارج کرنے پر مذمتی قرارداد پاس کی گئی اور سیپکو کے مقامی اہلکاروں کوتنبہہ کیا گیا وہ اپنا قبلہ درست کرلیں کیونکہ شہر کے اکثر علاقوں میں سیپکو اہلکاروں کی جانب سے دئیے گئے کنڈا کنیکشن والے علاقوں کوچھوڑ کر جان بوجھ کر صحافیوں کو ٹارگٹ کیا گیا اجلاس کے اختتام پر صحافی مجید راہی کے کزن، صحافی ایاز ملاح کے بھتیجی، صحافی راجہ مصطفی مغل کے بھتیجے، صحافی یونس رفیق کے والد کے انتقال پر دعائے خیر کی گئی اجلاس میں حافظ غلام مصطفی طاہر، مبشر گھمن، سجاد سرویا، ظہور دین مغل، عمران مغل،جاوید ملک،سری چند، خالق مغل، دول خان نوح پوٹو،ڈاکٹر عامر ندیم طور،رانا ندیم انجم، عامر ملک، اقبال مغل، خرم شہزاد آرائیں، شفیق راجپوت، ناصر اقبال آرائیں، امجد ملک، سرفراز میمن، آکاش چوہان، راجہ مصطفی مغل، بلال مغل،پنھل کنبر، ابرار آزاد، شکیل ملک، امداداللہ ملک، خالد گھانگھرو،احمد خان چانڈیو، محمودالحسن جلالی، محمد علی ملک،عرفان مغل،ریحان انصاری، ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آج محراب پور کی صحافتی تاریخ کا عظیم دن ہے کیونکہ صحافیوں کی اکثریت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے امید کرتے ہیں کہ صحافی یونہی اتحاد قائم رکھے گے توانشاءاللہ ہم تما م صحافتی مسائل سے نپٹ لیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme