جھنگ یونین آف جرنلسٹس ایند پریس کلب جھنگ کے عہدیداروں کاایک ہنگامی اجلاس

Published on September 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

llll
جھنگ (یواین پی) جھنگ یونین آف جرنلسٹس ایند پریس کلب جھنگ کے عہدیداروں کاایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پریس کلب لیاقت علی انجم اور صدر یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر منظور احمد عابد نے کی ۔ اجلاس میں کراچی میں دو مختلف واقعات میں
سینئر صحافی آفتاب عالم اور نجی ٹی وی چینل کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی انجم نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں صحافی برادری پر حملوں کے دو بڑے واقعات میں صحافت سے وابستہ دو سینئر افراد کا قتل کراچی میں امن کے دعوے کرنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ ڈاکٹر منظور احمد عابد نے کہا کہ پاکستان میں صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حقائق کو سامنے لانے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے۔ اس موقع پر جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ڈرائیور محمد انیس کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题