حاجی انور عباسی آزاد امیدوار پی کے-45کسی تعارف کے محتاج نہیں

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 957)      No Comments

unnamed
انٹرویو:ہارون تنولی بیوروچیف یواین پی ہزارہ ڈویژن
حلقہ پی کے 45کے آزاد امیدوار سابقہ کارکن مسلم لیگ ن حاجی محمد انور عباسی نے کہا کہ گزشتہ 67سالوں سے حلقہ پی کے 45کے عوام ترقی و خوشحالی کے منتظر ہیں سابقہ لیگی ادوار میں حلقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ،1985سے مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں رہا ہوں ،حلقہ پی کے 45کے عوام کی دیرینہ خواہش ہے کہ علاقہ ترقی کرے لیکن سابقہ حکمرانوں سے اس حلقے کی تعمیر و ترقی کرے لیکن سابقہ حکمرانوں نے اس حلقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوئی خاطرخواہ کارنامہ سرانجام دینے کے بجائے حلقہ کے عوام کو محرومیوں اور پسماندہ زندگی گزارنے پرمجبور کردیا ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی کے 45کی ہردلعزیز شخصیت ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء اور حالیہ ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے عوام کے نامزد امیدوار حاجی محمد انور عباسی نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا یو این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے بعد ملک اور قوم کی تبدیلی کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے خواب دیکھانے والے عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں نے بھی حلقہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کی خواہش کے برعکس ایک ایمپورٹڈ امیدوار کو حلقہ کے عوام پر ٹکٹ دے کر مسلط کردیا جس پر حلقہ کے غیرت مند اور غیور عوام نے ایک اجلاس منعقد کرکے مجھے حلقہ پی کے پنتالیس سے آزاد حیثیت سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جس پر میں جرگہ کے عمائدین کا بے حد مشکور و ممنون ہوں کہ جنھوں نے میری اور میرے خاندان کی خدمات کے پیش نظر انتخابات میں حصہ لینے اور مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اور جو میرے ساتھ دن رات انتخابی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں حاجی محمد انور عباسی نے کہا کہ میرے لیے میرے حلقے کے عوام ہی سب کچھ ہیں انھوں نے کہا کہ سردار مہتاب احمد عباسی اور اسکا بیٹا گزشتہ تیس سالوں سے اقتدار پر قابض رہے ہیں جنھوں نے علاقے کی ترقی کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی اور آج حلقہ شدید ترین پسماندگی کی بدولت پورے صوبے میں اول نمبر پر ہے یہ حلقہ کے عوام کی بدقسمتی تھی کہ انہیں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے جان بوجھ کر اور اپنے اقتدار کو طوالت بخشنے کیلئے پسماندہ رکھا گیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار مین ڈیوائیڈ اینڈ رول کی پالیسی روا رکھی گئی تاکہ علاقے کے عوام ترقی نہ کرسکیں انھوں نے کہا کہ اب حلقہ سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر محمد اظہر جدون ایم این اے بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے ہیں لیکن کم و بیش ایک سال گزرنے کو ہے ڈاکٹر صاحب کو اپنے ذاتی مفادات کی ہی فکر ہے حلقہ کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں حلقہ کی پسماندگی میں ڈاکٹر اظہر جدون بھی مہتاب عباسی اور دیگر کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور تحریک انصاف کو منظم کرنے کے بجائے اسکو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا کر پاش پاش کردیا ہے،8اکتوبر 2012کو تاریخی احتجاج کیا گیا پی کے 45کے پرائمری سکولوں کے بچے اور بچیوں جن کی تعداد 600تھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا مگر بدقسمتی سے ہمارے قومی اور صوبائی کے نام نہاد ممبران اور نمائندوں نے اپنے موبائل فون بند کرکے رپوش ہوگئے تھے یہ تاریخی احتجاج تھا اس احتجاج کے بعد مسلم لیگ ن سے میں نے اپنا ناتا توڑ لیا تھا اس موقع پر پی ٹی آئی ہمخیال گروپ کے امیدوار حاجی محمد انور عباسی نے کہا کہ ہم مشروط طور پر تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور چیف منسٹر کے پی کے پرویز خٹک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے حلقے میں جنرل ڈیمانڈ ہے کہ (1) حلقہ پی کے 45کے تمام سکولوں میں پرنسپل اور دیگر سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے (2) حلقہ کے تمام آر ایچ سی اور بی ایچ یوز میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف تعیناتی عمل میں لائی جائے اور ان اداروں کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے (3) 2005کے زلزلہ میں تباہ شدہ تمام سرکاری املاک جن میں تعلیمی و صحتی ادارے شامل ہیں مکمل طور پر بحالی کیلئے صوبائی حکومت سے قراردادپاس کروائی جائے تاکہ زلزلہ سے متاثرہ تمام فنڈز بحال ہوں اور پورے ہزارہ ڈویژن بشمول حلقہ پی کے 45میں ایراء کو ترقیاتی کام جلدازجلد مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے اور علاقے کیلئے فنڈ جاری کیے جائیں (4) 2005کے زلزلہ سے متاثرہ ہونے والے تمام تعلیمی ادارے جن کی چھتیں نہیں ہیں اور طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے ہیں بے رحم موسموں اور حالات کا مقابلہ کررہے ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہیں ان کو شیلٹر مہیاء کیے جائیں (5) حلقہ پی کے پنتالیس میں ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ،علاوہ ازیں حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں جن میں دلولہ، بیروٹ، بوئی ،ککمنگ،بکوٹ ،نمبل ،پٹن کلاں ،پلک شامل ہیں ان میں یوسی دلولہ کیلئے تمام گرلز اور بوائز مڈل سکولوں کو ہائی اور ہاےئر سکینڈری کا درجہ دیا جائے (6) اسی طرح پرائمری سکولوں کو مڈل اور مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور علاقے میں نئے گرلز اور بوائز پرائمری سکولوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور یونین کونسل دلولہ کے تمام حلقوں میں سڑکوں،رابطہ راستوں ،بجلی،پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام شکستہ روڈز کو پختہ کیا جائے ،یونین کونسل بیروٹ میں لڑکوں کیلئے ڈگری کالج اور خواتین کیلئے انٹر کالج کا قیام اور بیروٹ میں آر ایچ سی کو اپ گریڈ کرکے سول ہسپتال کا درجہ دیاجائے یونین کونسل بوئی کیلئے لڑکوں کیلئے ڈگری کالج اور لڑکیوں کیلئے ہائی سکول کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ یونین کونسل ککمنگ بکوٹ نمبل پٹن کلاں اور پلک کی یونین کونسلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ہائی سکول قائم کیے جائیں اور مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور علاقہ کی تمام رابطہ سڑکوں کو پختہ کیا جائے اور ہر یونین کونسل میں بیسک ہیلتھ یونٹس کے قیام اور ان کی فحالیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ حلقے میں پانی اور بجلی کی فراہمی کی بھی اشد ضرورت ہے اور درج بالا تمام اجتماعی ترقیاتی کاموں کی فوری منظوری دی جائے حاجی محمد انور عباسی نے مزید کہا کہ درج بالا تمام ترقیاتی کام گزشتہ تیس سالوں میں باآسانی ہوسکتے تھے لیکن مسلم لیگ ن اور سردار مہتاب احمد خان نے ان کو جان بوجھ کر نذرانداز کیا اور یہ کوشش اب بھی جاری ہے انھوں نے کہا کہ میں 1965میں دلولہ کے گاؤں ہڈورہ بانڈی میں پیدا ہوا ابتدائی تعلیم پرائمری سکول ہڈرورہ سے حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو ہریپور سے پاس کیا اور انٹر پرائیویٹ طور پر پاس کیا اور گھریلو حالات کے پیش نظر مزدوری کیلئے تیرہ سال تک بیرون ملک رہا 1965سے اب تک علاقہ کی پسماندگی اور اپنے نمائندوں کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھتے ہوئے حلقہ کے عوام کو دیکھ کر سلگتا رہا ہوں اور اب اس امید پر حلقہ پی کے پنتالیس سے حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے اور ان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے عملی سیاست میں قدم رکھا ہے انھوں نے کہا کہ میرے دادا حاجی محمد زمان صدر ایوب کے دور میں علاقے کے کونسلر رہے ہیں اور میرے والد حاجی عزیز الرحمن عباسی بھی علاقے کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے کوشاں رہے ہیں اور اب میں اپنے باپ دادا کے نقش قدم پر چلنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہوں انھوں نے کہا کہ علاقے کے عوام ہی میرا قیمتی سرمایہ ہیں انھوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام علاقے کو پسماندہ رکھنے والے مہتاب عباسی کے ناخواندہ امیدوار مسلم لیگ ن حاجی فرید خان اور ایمپورٹڈ امیدوار علی اصغر خان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے انھوں نے کہا کہ ناخواندہ اور باہر سے آئے ہوئے امیدوار حلقہ کی محرومیوں کا کبھی ازالہ نہیں کرسکتے انھوں نے کہا کہ عوام حلقہ کے حقیقی نمائندہ امیدوار کے حق میں اپنا فیصلہ دیں بصورت دیگر ساری عمر عوام سوچتے رہیں گے کہ دنیا کہاں پر ہے اور ہم کہاں پر کیا علاقے کی ترقی ہماری ضرورت ہے یا نہیں ،ہمارے ماضی کے رہنماؤں نے حلقہ پی کے 45کے عوام کو بیوقوف بنانے میں کوئی کسر چھوڑی یا نہیں کیا علاقہ کے عوام ماضی کی ان غلطیوں کو دوبارہ دہرا کراپنے آپ کو قصور وار ٹھہرائیں گے یا ان غلطیوں کا ازالہ کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی میں ا پنا کردار ادا کرینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题