ٹھٹھہ ؛ورلڈ پاپولیشن دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

Published on July 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے مکلی پارک چوک سے جیمخانہ مکلی تک ریلی نکالی گئی اور ورلڈ پاپولیشن دن کے حوالے سے سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔ورلڈ پاپولیشن دن کے موقع پر محکمہ بھبودآبادی کی جانب مکلی پارک چوک سے جیمخانہ مکلی تک ریلی نکالی گئی ریلی میں محکمہ صحت اور سول سوسائٹی کے افراد سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر آبادی میں اضافے کے حوالے سے نعرے درج تھے مکلی جیمخانہ میں ورلڈ پاپولیشن ڈن کے موقع پر ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک محمد اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کی گئی پروگرا میں اسپیشل ایڈیوکیشن کے معصوم بچون نے لب پے آتی ہے دعا پر شاندار ٹیبلو پیش کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا اس موقع پر مسز گل نساء ٹالپر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر، مہتاب قریشی اور دیگر معززین نے خطاب کرتے ہوئے آج دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جارہا ہے آبادی کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام میں آبادی کو درپیش مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے جن ملکوں میں آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے وہاں ترقی کی رفتارکم ہوجاتی ہےملک میں آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے ریاض شر کا کہنا تھا کہ 1994میں قاہرہ میں ورلڈ پاپولیشن کانفرنس منقد کی گئی تھی کانفرنس میں آبادی پر کنڑول کے حوالے سے 25سالہ منصوبہ بندی کا پروگرام تردتیب دیا گیا تھا پروگرام کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع شہیدبےنظیر باد میں آبادی کی شرح 21فیصد ہے جسے ہم نے 2020تک 14فیصد کرنا ہےضلع میں آبادی کے کنٹرول کے لئے لیڈی ہیلتھ پروگرام،پاپولیشن اور فیملی ہیلتھ کیمپس کے تحت کام جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes