قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

Published on August 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا جس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیرِاعظم کا انتخاب ہو گا۔نگران وزیرِاعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی۔ سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔صدر مملکت ممنون حسین نے سمری کی منظوری دیدی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا، پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، پھر سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگران حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes