اوکاڑہ،ایمبولینس اور موٹر سائیکل میں ٹکر، 5 سالہ بچی جانبحق، 3 بچے زخمی، ہسپتال منتقل

Published on April 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس دیپالپور روڈ کے پاس نجی فلاحی ایمبولینس اور موٹر سائیکل میں ٹکراو ہو گیاحادثہ کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی، جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو ساوتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والی بچی کی شناخت علیزہ دختر فرید (5 سال) کے نام سے ہوئی ہے جوکہ نواحی گاو¿ں 55 ٹو ایل ریحان کوٹ کی رہائشی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes