منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے صرف جعل سازی کرسکتے ہیں، معاون خصوصی

Published on July 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments


اسلام آباد:(یواین پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ منڈی بہاﺅالدین کی کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان جی ٹی روڈٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، ان کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے،اب نہ پٹواری ماتحت ہیں اور نہ ہی تھانیدار۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں عوام کا نہیں صرف اپنے اقتدار کی محرومی کا درد ہے، خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون ان سے بالا تر کیسے ہوگیا؟عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیادت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes