آصف زرداری کا آئندہ انتخابات نوابشاہ سے لڑنے کا اعلان

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

نوابشاہ(یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا۔ ضلعی صدر علی اکبر جمالی سمیت پارٹی  کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نوابشاہ میں پیپلزسیکریٹریٹ میں آصف علی زرداری نے کارکنان سے ملاقات کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اسی حلقے سے لڑوں گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔ سندھ میں تمام جاری منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا گیا ہے۔ ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہے۔اس موقع پر آصف زرداری نے جیالے کارکنان کو الیکشن مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme