استاد نصرت فتح علی خان کی 18 ویں برسی آج منائی جائے گی

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 760)      No Comments

777
لاہور (یو این پی)16 اگست کو دنیائے موسیقی کے لیجنڈ قوال اور گلوکار استاد نصرت علی خان کی 18 ویں برسی منائی جائے گی۔استاد نصرت فتح علی خان نے گائیکی کا فن اپنے والذ محترم فتح علی خان مرحوم سے سیکھا تھا۔مرحوم 13 اکتوبر 1948 ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے انہوں نے میوزک کے بنیادی علم کلاسیکل سے فن قوالی کا آغاز کیا۔ریڈیو ٹی وی سے ان کے گائے ہوئے گانے‘قوالیاں‘زد عام ہوئیں’’دم مست قلندر‘‘ تیری ونجلی دی کوک‘‘ جانے کب ہوں گے کم دنیا کے غم‘‘ روگی ہوئے نین‘‘ اور دیگر بے شمار گانوں نے نصرت فتح علی خان کی فنی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔نصرت فتح علی خان مرحوم نے بطور موسیقار بھی بھارت اور پاکستان میں بہت نام پیدا کیا۔مرحوم نے اپنی کزن ناہید خان سے فیصل آباد میں شادی کی تھی۔یہ شادی 1979 ء میں ہوئی اور ان کی بیٹی ندا نصرت پیدا ہوئی جس سے مرحوم بہت پیار کرتے تھے۔ اور بوجہ بلڈ پریشر‘شوگر اور سانس کی تکلیف امریکہ کے ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کے گائے ہوئے اور کمپوز کردہ سینکڑوں گانے آج بھی لاکھوں شائقین کو یاد ہیں۔حکومت نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا جبکہ اس کے علاوہ دیگر بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes