پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Published on July 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

لاہور:(یواین پی) پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے،طیارے میں پندرہ بچوں سمیت 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہور تھی تاہم پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ہے،پرواز کو آدھے گھنٹے بعد روانہ کردیا جائیگا۔دوسری جانب دو گھنٹے سے طیارے میں موجود مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہے،مسافروں کا شکوہ ہے کہ وہ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد صبح 8 بجے سے طیارے میں ہی موجود ہیں۔
Co

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog